سعودی عرب،11فروری(ایجنسی) سعودی عرب کی حکومت نے ملکی، علاقائی اور عالمی حالات کے پیش نظراندرون اور بیرون ملک عمرہ ویزے کے قواعد وضوبط میں تبدیلی لانے اور نئی عمرہ پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت حج نے بیرون ملک قائم سعودی سفارت خانوں کے ذریعے جاری ہونے والے ویزوں کے طریقہ کار میں تبدیلی اور نئے ضوابط وضع کرنا شروع
کردیے ہیں۔ نئی عمرہ ویزہ پالیسی کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پرلائی جائیں گی۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سےعمرہ ویزی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پچھلے اسلامی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بیرون ملک موجود سعوی سفارت خانوں سے 55 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔